23 اکتوبر 2025 - 08:51
مآخذ: ابنا
اسلامی جمہوریہ ایران کی شاہرائوں اور دیہی ترقی کی وزیر  اسلام آباد پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی شاہرائوں اور دیہی ترقی کی وزیر، محترمہ فرزانہ صادق اور اُن کا وفد جمعرات کی صبح اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا،

اہل بیت  نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی شاہرائوں اور دیہی ترقی کی وزیر، محترمہ فرزانہ صادق اور اُن کا وفد جمعرات کی صبح اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا، جہاں پاکستان کی وزارتِ مواصلات کے عہدیداران اور ایران کے ناظم الامور نبی شیرازی نے اُن کا استقبال کیا۔

یہ دو روزہ علاقائی ٹرانسپورٹ کانفرنس جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے، جس میں ایران سمیت کئی خطے کے ممالک، خصوصاً اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے رکن ممالک، شریک ہیں۔

وزیرِ راہ و شہر سازی اپنے خطاب میں علاقائی رابطوں کے فروغ اور ایران کی بین الاقوامی ٹرانسپورٹ و راہداریوں کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالیں گی۔

دورے کے دوران وہ مختلف شریک ممالک کے وفود کے سربراہان، بشمول پاکستان کے وزرائے مواصلات اور تجارت، سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha